نئی دہلی، 16/نئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے الزام لگایا ہے کہ دہلی میں پانی کی قلت بڑھ سکتی ہے، کیونکہ ہریانہ نے دہلی کا پانی کم کر دیا ہے۔ سسودیا نے اس بارے میں ٹویٹ کرکے معلومات دی اور چیف سکریٹری کو فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔سسودیا نے الزام لگایا ہے کہ ہریانہ حکومت کی طرف سے مبینہ طور پر پانی کی فراہمی میں کمی کئے جانے کے سبب دہلی کے کچھ علاقوں میں پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سسودیا نے چیف سکریٹری ایم ایم کھٹی کو ہریانہ میں اپنے ہم منصب سے بات کرنے اور جلد سے جلد دہلی کے لیے مکمل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔