ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی : اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے انجام دی گئی زمین پر "پلٹیاں کھانے" کی رسم 

سرسی : اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے انجام دی گئی زمین پر "پلٹیاں کھانے" کی رسم 

Wed, 14 Sep 2022 12:50:02    S.O. News Service

سرسی، 14؍ستمبر (ایس او نیوز) جنگل واسیوں کے حقوق کے لئے جاری جد وجہد اب 32 ویں سال میں داخل ہوگئی ہے ۔ اس موقع ہوراٹا سمیتی کے لیڈروں نے  زمین پر "پلٹیاں کھانے" (اُرولی سیوے) کی مذہبی رسم انجام دیتے ہوئے اس جد و جہد کو خصوصی انداز میں آگے بڑھایا ۔ 
    
  ہلکی ہلکی بارش کے درمیان اس رسم کو انجام دیتے وقت  باجے گاجے اور رقص کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ضلع بھر سے لوگوں نے شرکت کی ۔ مختلف تعلقہ جات کی نمائندگی کرنے والے لیڈروں نے زمین پر "پلٹیاں کھانے" کی رسم میں حصہ لیا ۔ 
    
 سرسی ماری کمبا مندر کے احاطے میں منعقدہ پروگرام میں ہوراٹا سمیتی کے صدر رویندرا نائک کی قیادت میں جنگل واسیوں کے حقوق کے لئے اس جد و جہد کو جاری رکھنے کا عہد کرتے ہوئے جھنڈا لہرایا گیا اور مختلف قسم کے احتجاجی مظاہروں کو منظوری دی گئی ۔


Share: