سرسی 5 / فروری (ایس او نیوز) سرسی کے سومیشور مندر کے 'شیو لنگ' کی بے حرمتی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ کل صبح مندر کے پجاری نے جب مقدس حجرے کا دروازہ کھولا تو اس نے دیکھا کہ شرپسندوں نے مقدس حجرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کے بعد چاک سے پورے شیو لنگ پر اوراطراف میں "JES 2024, 2026" لکھتے ہوئے مندر کی بے حرمتی کی ہے ۔ اس حرکت پر مختلف زاویوں سے شک و شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
سرسی دیہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کہا کہ یہ جو لکھا گیا ہے وہ مشکوک معاملہ ہے اس لئے ماہرین کے تعاون سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
مندر کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ مندر کے انتظام و انصرام سے تعلق سے کسی قسم کی الجھن یا رنجش نہیں ہے اور انہیں کسی پر بھی شبہ نہیں ہے ۔
پولیس کی طرف سے تحقیقات جاری ہے ۔