ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرجیکل حملے کے لیے راہل نے مودی کی تعریف کی 

سرجیکل حملے کے لیے راہل نے مودی کی تعریف کی 

Sat, 01 Oct 2016 12:41:04    S.O. News Service

بلند شہر، 30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستانی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے پار سرجیکل حملہ کرنے کے لیے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ مودی نے ڈھائی سال میں پہلی بار ایک وزیر اعظم کی طرح کارروائی کی ہے۔ابھی کچھ دنوں قبل ہی جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کے ساتھ سیاسی اتحاد پر مودی کی مذمت کرتے ہوئے راہل نے کہا تھا کہ اس اتحاد نے کشمیر میں دہشت گردی کے لیے راستہ کھول دیا ہے اور اس کے لیے راہل نے این ڈی اے حکومت کی سیاست کو قصور وار ٹھہرایا تھا۔راہل گاندھی نے آج اپنے روڈ شو میں کہاکہ جب وزیر اعظم ملک کے وزیر اعظم کی طرح کام کرتا ہے تو میں بھی ان کی حمایت کرتا ہوں، میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ ڈھائی سال میں مودی نے پہلی بار وزیر اعظم کی طرح کارروائی کی ہے۔راہل دیوریا سے دہلی کسان یاترا میں اپنے جلسوں میں مودی پر حملے بولتے آئے ہیں لیکن سرجیکل حملے کے بعد وہ بھی مودی کی تعریف کرتے نظر آئے ہین ۔ہندوستانی فوج نے کنٹرول لائن کے پار کئے کئے حملے میں سات دہشت گرد ی کے کیمپوں کو تباہ کر دیا تھا اور اس کارروائی میں پاک مقبوضہ کشمیر سے دراندازی کی تیاری کر رہے کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔


Share: