ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سبھاش چندربوس کی جینتی کو دیش پریم دوس کے طور منایا جائے:بایاں محاذ

سبھاش چندربوس کی جینتی کو دیش پریم دوس کے طور منایا جائے:بایاں محاذ

Mon, 23 Jan 2017 21:17:28    S.O. News Service

کولکاتہ، 23جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بائیں بازو کی جماعتوں نے مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندربوس کی جینتی کو دیش پریم دوس ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ پھر سے اٹھایا ہے۔پیر کو نیتا جی کی جینتی کے موقع پر اس مطالبے کو لے کر بائیں جماعتوں نے ریاست بھر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا۔سی پی ایم کی جانب سے جنوبی 24پرگنہ ضلع میں نیتا جی کے قدیم مسکن سبھاش گرام کودالیاسے ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔یہ ریلی کودالیا سے شروع ہوکر کولکاتا کے دھرم تلا پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔اس ریلی کی قیادت جادو پور کے سی پی ایم ایل اے سجن چکرورتی نے کی۔اس ریلی میں سی پی ایم کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ رتبرت بنرجی کے علاوہ دیگر لیڈران نے شرکت کی۔
ادھر کولکاتہ میں وام فرنٹ کے چیئرمین ومان باسو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو سبودھ ملک چوک سے شروع ہو کر دھرم تلا تک جاکر ختم ہوئی۔اس ریلی میں سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری سمیت بائیں بازو کی جماعتوں کے دیگرلیڈران نے شرکت کی۔ریلی کے اختتام پر دھرم تلا میں واقع نیتا جی کے مجسمہ پرگل پوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر بائیں لیڈران نے نیتا جی کی جینتی کو دیش پریم دوس کے طور پر منانے اور دو اکتوبر کی طرح چھٹی کا اعلان کرنے کا اپنا پرانا مطالبہ دہرایا۔
 


Share: