ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سابق مرکزی وزیرای احمد کے انتقال پروزیر اعظم، کانگریس صدرونائب صدر اورنتیش کمارسمیت سرکردہ لیڈران کا اظہار تعزیت

سابق مرکزی وزیرای احمد کے انتقال پروزیر اعظم، کانگریس صدرونائب صدر اورنتیش کمارسمیت سرکردہ لیڈران کا اظہار تعزیت

Wed, 01 Feb 2017 21:42:39    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی،کانگریس صدرسونیاگاندھی،راہل گاندھی،نتیش کمارسمیت اہم لیڈروں نے ممبر پارلیمنٹ اور مسلم لیگ کے ایم پی مسٹر ای احمد کے انتقال پر آج اظہار غم کرتے ہوئے کہا کہ ان کو مسلم کمیونٹی کو بااختیار بنانے کی ان کی کوششوں کے لئے یاد کیا جائے گا۔مودی نے ٹویٹ کیاکہ انتہائی عزت کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے والے سینئر لیڈر جناب ای احمد کے انتقال سے دکھی ہوں، میں تعزیت ظاہر کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ احمد نے کیرالہ کی ترقی کے لئے اہم کوشش کی اور مغربی ایشیا کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مضبوط کرنے میں ان کا کردار قابل ذکر ہے۔مودی نے کہاکہ ای احمد کو مسلم کمیونٹی کو با اختیار بنانے کے لئے مسلسل کوشش کرنے کے لئے یاد کیا جائے گا۔

78 سالہ احمد کا یہاں آرایم ایل ہسپتال میں کل دیر رات انتقال ہو گیا تھا۔کیرالہ کے ملل پورم سے ممبر پارلیمنٹ احمد کو کل اس وقت دل کا دورہ پڑا تھا جب صدر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ممبر پارلیمنٹ اور سابق وزیر ریاست وزیر ای احمد کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی کے دفتر سے آج جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ احمد ایک نامور سیاستدان اور مشہور سماجی کارکن تھے۔ ان کے انتقال سے نہ صرف سیاسی بلکہ سماجی شعبوں کا بھی ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔وزیر اعلی نے مرحوم کی روح کی امن اور ان کے اہل خانہ، حامیوں اور رشتہ داروں کے لئے دکھ کی اس گھڑی میں صبر کرنے کی طاقت فراہم کرنے کی خدا سے دعا کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ 78 سالہ احمد کا یہاں آرایم ایل ہسپتال میں کل دیر رات انتقال ہو گیا تھا۔کیرالہ کے ملل پورم سے ممبر پارلیمنٹ احمد کو کل اس وقت دل کا دورہ پڑا تھا، جب بجٹ سیشن کے پہلے دن صدر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
 


Share: