ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سابق مرکزی وزیرای احمد کا انتقال

سابق مرکزی وزیرای احمد کا انتقال

Wed, 01 Feb 2017 21:35:44    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سابق مرکزی وزیر اور انڈین یونین مسلم لیگ کے لیڈرای احمد کا دل کا دورہ پڑنے کے بعد دیر رات انتقال ہو گیا۔ایک سینئر ڈاکٹر نے احمد کے انتقال کی تصدیق کی ہے، وہ 78 سال کے تھے۔احمد کو کل آرایم ایل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔آرایم ایل کے ایک سینئر ڈاکٹر نے کہاکہ ای احمد کا دیر رات دو بج کر 15 منٹ پر انتقال ہو گیا۔کیرالہ کے ملل پورم سے ممبر پارلیمنٹ کو کل اس وقت دل کا دورہ پڑا تھا جب صدر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہیں شام ڈھائی بجے آرایم ایل ٹراما سینٹر کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور انہوں نے یہیں آخری سانس لی۔کانگریس صدر سونیا گاندھی، پارٹی نائب صدر راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کے علاوہ دیگر پارٹی لیڈران کل دیر رات ہسپتال پہنچے اور انہوں نے احمد کے خاندان سے ملاقات کی۔احمد کے خاندان نے الزام لگایا تھا کہ انہیں لیڈران سے ملنے نہیں دیا گیا۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج سابق مرکزی وزیر ای احمد کو ایک بہترین لیڈر بتاتے ہوئے ان کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔سونیا نے کہا کہ وہ ایک مصروف جمہوری شخص اورعوام کے عزیز لیڈر تھے۔ ان کی سادہ زندگی اور لوگوں کے مفادات کے لئے ان کا عزم پوری نسل کے لئے ایک مثال تھی۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بھی احمد کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ مسٹر ای احمد کے انتقال پر انتہائی دکھی ہوں، وہ ایک سینئر لیڈر اور اہم اتحادی تھے۔انہوں نے احترام اور لگن کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی۔ راہل نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری دعا اور تعزیت ان کے خاندان اور رشتہ داروں کے ساتھ ہیں۔ 
 


Share: