ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / زکبھی دل کی بات نہیں کہہ پایا، کیونکہ ٹیم سے باہر ہونے کا ڈر تھا:سرفراز احمدکا انکشاف

زکبھی دل کی بات نہیں کہہ پایا، کیونکہ ٹیم سے باہر ہونے کا ڈر تھا:سرفراز احمدکا انکشاف

Wed, 25 Jan 2017 19:46:11    S.O. News Service


کراچی،25جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)گزشتہ کچھ وقت سے پاکستان کی طرف سے وکٹ کے آگے اور وکٹ کے پیچھے بہترین کارکردگی کرنے والے سرفراز احمد نے کہا کہ وقار یونس کے چیف کوچ رہتے ہوئے وہ اس وجہ سے اپنی پریشانیوں کا انکشاف نہیں کر پائے کیونکہ انہیں ٹیم سے باہر کئے جانے کا ڈر لگا رہتا تھا۔سرفراز سے اس واقعہ کے بارے میں پوچھا گیا جب وہ چیف سلیکٹر کے پاس گئے اور انہوں نے ان سے زمبابوے کے دورے کے لیے آرام نہیں دینے کی اپیل کی، انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ سچ ہے۔اس وکٹ کیپر بلے باز نے جیو سپر چینل سے کہا کہ میں تھوڑا سا غیر محفوظ محسوس کر رہا تھا کیونکہ اچھی کارکردگی کے باوجود زمبابوے کے دورے سے پہلے آخری ٹی 20میچ سے مجھے باہر کر دیا گیا تھا اور مجھے فکر تھی کہ اگر میری جگہ پرمنتخب کیا گیا کھلاڑی اچھی کارکردگی کرتا ہے تو پھر کیا ہوگا۔

سرفراز کو یاد دلایا گیا کہ وہ ٹیم کی بہترین وکٹ کیپر بلے باز ہے جو مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے تو پھر وہ غیر محفوظ کیوں محسوس کر رہا تھا؟ انہوں نے گھما پھرا کر جواب دیا لیکن جب سرفراز سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2015کے واقعات کے بارے میں پوچھا گیا جب وقار نے لوگوں کے دباؤ کے باوجود انہیں پہلے چار میچوں میں نہیں کھلایا تو انہوں نے اس معاملے پر اب زیادہ توجہ نہ دیں۔انہوں نے کہاکہ میں زیادہ کہنے سے ڈرتا ہوں،اس سے مجھے باہر کیا جا سکتا ہے،مجھے ٹیم سے باہر کئے جانے کا ڈر رہتا ہے کیونکہ کچھ دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا میں گواہ رہا ہوں۔
 


Share: