ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / رین کوٹ بیان معاملہ:منموہن سنگھ کی توہین راہل گاندھی نے کی تھی:روی شنکر

رین کوٹ بیان معاملہ:منموہن سنگھ کی توہین راہل گاندھی نے کی تھی:روی شنکر

Thu, 09 Feb 2017 21:44:34    S.O. News Service

نئی دہلی، 9/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ پر برساتی والے بیان پر سیاسی گھمسان کم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی نظر آ رہا ہے۔بیان پر کانگریس کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آنے کے بعد پہلے بی جے پی اور اب مرکزی حکومت نے جوابی حملہ کیا ہے۔مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی طرف سے حکومت کے آرڈیننس پھاڑنے کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے اس رویے کی وجہ سے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی توہین ہوئی تھی۔منموہن حکومت کے دس سالہ مدت کار میں زمین کے پانچ عنصر فضا، زمین، پانی، ہوا، آگ میں بدعنوانی کو انجام دیا گیا تھا۔روی شنکر پرساد نے دعوی کیا کہ جب سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کا انتقال ہوا، تو ان کی لاش کو کانگریس ہیڈ کوارٹر میں گھسنے نہیں دیا گیا تھا، اس کے پیچھے کانگریس صدر سونیا گاندھی کا ہاتھ تھا۔منموہن کے سامنے ان کے سیاسی گرو نرسمہا راؤ کی توہین ہوئی تھی، لیکن وہ 10سال وزیر اعظم رہتے ہوئے بھی کچھ نہیں کر پائے۔گاندھی خاندان کے دباؤ کی وجہ سے نرسمہا راؤ کی آخری رسومات دہلی میں نہیں ہو پائی اور ان کی لاش گھر والوں کی مرضی کے خلاف زبردستی حیدرآباد بھجوا دی گئی  تھی۔ان واقعات کی تفصیلات سنجے بارو کی کتاب میں درج ہے۔روی شنکر پرساد نے یہاں تک کہا کہ انہیں منموہن سنگھ پر کبھی کبھی ترس آتا ہے، کانگریس اور گاندھی خاندان نے منموہن سنگھ کی معتبریت کو بدعنوانی کو چھپانے کے لیے استعمال کیا ہے۔قابل ذکر ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو صدر کے خطاب پر شکریہ کی تجویز کے دوران طنز کستے ہوئے کہا تھا کہ باتھ روم میں رین کوٹ پہن کر نہانا کوئی ڈاکٹر صاحب (منموہن سنگھ)سے سیکھے۔اس بات پر ناراض کانگریس نے ایوان سے واک آؤٹ کیا تھا۔اس بیان کو کانگریس نے منموہن سنگھ کی توہین قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔
 


Share: