ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ریاست میں اول تا دسویں جماعت نئی نصابی کتابیں متعارف کرنے کا فیصلہ

ریاست میں اول تا دسویں جماعت نئی نصابی کتابیں متعارف کرنے کا فیصلہ

Wed, 25 Jan 2017 23:10:03    S.O. News Service

بنگلورو ۔ 25جنوری (ایس او نیوز ) ریاستی حکومت نے نئے تعلیمی سال 2017-18سے اول تا دسویں جماعت کے لئے نئی نصابی کتابیں متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یکم جون تک 75ہزار سے ز ائد ریاستی بورڈ کے اسکولس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ تک یہ نصابی کتب پہنچ جائیں گی۔ وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم تنویر سیٹھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ورک آرڈرس کی اجرائی میں تاخیر کے سبب کتب کے بروقت نہ پہنچ پانے کے خدشات کو دور کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے اواخر تک نصابی کتابیں طباعت کیلئے بھیجی جائیں گی۔اول تا آٹھویں جماعتوں کی نصابی کتب پر برگور رامچندرپا کی زیر صدارت نصابی کتب پر نظر ثانی کے پینل کی سفارشات کی بنیاد پر نظر ثانی کی گئی ہے ۔ قومی کونسل برائے تعلیم ’ تحقیق و تربیت کی کتابیں نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کو دی جائیں گی۔ اسی دوران بی جے پی نے گورنر واجو بھائی آر والا سے نمائندگی کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ نئی نصابی کتابوں کو متعارف کرنے کی حکومت کو اجازت نہ دی جائے ۔ پارٹی نے الزام لگایا کہ یہ ایک خفیہ ایجنڈہ ہے تاہم پروفیسر برگوررامچندرپا نے ایسے الزامات کی تردید کی۔ وزیر سیٹھ نے کہا کہ تمام انتظامات نصابی کتابوں کی اشاعت کیلئے کئے گئے ہیں۔


Share: