ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / رومی سمجھوتوں کے ساٹھ سال پورے ہونے کے موقع پر روم میں یورپی یونین سمٹ

رومی سمجھوتوں کے ساٹھ سال پورے ہونے کے موقع پر روم میں یورپی یونین سمٹ

Sat, 25 Mar 2017 20:06:52    S.O. News Service

واشنگٹن،25مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آج ہفتے کے روز یورپی یونین کے ستائیس رکن ممالک اٹلی کے دارالحکومت میں اْن ’رومی سمجھوتوں ’پر دستخط ہونے کی ساٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں، جو موجودہ یورپی یونین کی بنیاد بنے تھے۔ اس موقع پر اطالوی میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے مہاجرین کے بحران پر قابو پانے کے سلسلے میں تمام رکن ممالک کی جانب سے کوششیں کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ یورپ کو کوئی مشترکہ حل تلاش کرنا ہو گا۔ اس سے پہلے پاپائے روم فرانسس نے، جنہوں نے ویٹی کن میں یونین کے ستائیس رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت کا استقبال کیا تھا، یونین کے ارکان پر آپس میں زیادہ یک جہتی اور اتحاد کے لیے زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یک جہتی عوامیت پسندی کی جدید صورتوں کے خلاف ایک مؤثر ہتھیار ہے۔
 


Share: