ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی کی حمایت میں آئے سنجے راؤت، کہا2024 میں بی جے پی کو ہرائیں گے، پوری اپوزیشن متحد

راہل گاندھی کی حمایت میں آئے سنجے راؤت، کہا2024 میں بی جے پی کو ہرائیں گے، پوری اپوزیشن متحد

Sat, 03 Jun 2023 11:40:36    S.O. News Service

ممبئی، 3/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) شیوسینا (ادھو ٹھاکرے دھڑے)کے رہنما سنجے راوت نے امریکہ میں اپوزیشن اتحاد پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان کی حمایت کی ہے- سنجے راوت نے کہا کہ راہل گاندھی نے جو کہا میں اس سے متفق ہوں اور پوری اپوزیشن متحد ہے-

سنجے راوت نے کہاکہ ہم 2024میں بی جے پی کو شکست دیں گے، یہ ہمارا یقین اور اعتماد دونوں ہے- راہل گاندھی نے بہت سمجھداری کی بات کی ہے، بڑے لیڈر اسی طرح کی بات کرتے ہیں - ہم ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھیں گے-

خیال رہے کہ امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن ڈی سی میں اپوزیشن اتحاد پر صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا تھا کہ پوری حزب اختلاف متحد ہے- ہم تمام اپوزیشن جماعتوں سے بات کر رہے ہیں - کچھ جگہوں پر ہمارا مقابلہ اپوزیشن جماعتوں سے ہے- تو یہ کسی حد تک ضرورت کے مطابق لین دین ہے- تاہم مجھے یقین ہے کہ اتحاد ضرور ہوگا-


Share: