ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / رالوسپا دہلی میونسپل کارپوریشن کا الیکشن لڑے گی:کشواہا

رالوسپا دہلی میونسپل کارپوریشن کا الیکشن لڑے گی:کشواہا

Sun, 05 Mar 2017 21:30:58    S.O. News Service

نئی دہلی، 5 /مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کی اتحادی ساتھی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی(آر ایل ایس پی)نے کہا ہے کہ وہ قومی دارالحکومت میں آئندہ بلدیاتی انتخابات لڑے گی۔پارٹی کے چوتھے یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رالوسپا سربراہ اور مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا نے کہاکہ ہم دہلی میں میونسپل کارپوریشن کا الیکشن لڑیں گے۔قابل ذکرہے رالوسپا کے لوک سبھا میں تین رکن ہیں اور وہ این ڈی اے حکومت میں اتحادی پارٹی ہے۔مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن، شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن اور جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن میں کل 272وارڈ ہیں جن کے لیے اپریل میں انتخابات ہونے کا امکان ہے۔اس درمیان، کشواہا نے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی مداخلت کے بعد اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے کنارہ کشی اختیارکی  ہے۔
 


Share: