ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ذکیہ جعفری کے ذریعہ کلین چٹ پر از سر نو غور کرنے کی درخواست مسترد،گجرات فسادات میں وزیر اعظم مودی کو کلین چٹ برقرار رہے گی 

ذکیہ جعفری کے ذریعہ کلین چٹ پر از سر نو غور کرنے کی درخواست مسترد،گجرات فسادات میں وزیر اعظم مودی کو کلین چٹ برقرار رہے گی 

Fri, 06 Oct 2017 00:08:23    S.O. News Service

احمد آباد،5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات کے گودھرا سانحہ کے بعد بھڑکے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد موجودہ وزیر اعلی نریندر مودی کو کلین چٹ برقررار رہے گی ۔ گجرات ہائی کورٹ نے اس مسئلہ میں صاف کیا ہے کہ گجرات فسادات کی از سرنو تحقیقات نہیں کرے گی ۔ذکیہ جفری کی بڑی سازش والی بات سے بھی ہائی کورٹ نے انکار کیا ہے، تاہم وہ اپیل کی مجاز ہو سکتی ہیں ۔ درخواست میں 2002 میں گودھرا سانحہ کے بعد فرقہ وارانہ تشدد میں موجودہ وزیر اعلی نریندر مودی اور دوسرے ملزمین کو خصوصی تفتیشی ٹیم کے ذریعہ کلین چٹ دیئے جانے کو برقرار رکھنے کی نچلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔چیف جسٹس سونیا گوکانی کے سامنے اس کی سماعت اس سال 3 جولائی کو مکمل کیا گیا تھا۔مرحوم سابق ممبر اسمبلی احسان جفری کی بیوی ذکیہ جعفری اور سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کی این جی او ’ سیٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس ‘نے فسادات کے پس پردہ بڑی ’ مجرمانہ کاروائی ‘ کے الزامات کے سلسلے میں پی ایم مودی اور دیگر کو ایس آئی ٹی کے ذریعہ دیئے گئے کلین چٹ کو برقرار کھنے کے مجسٹریٹ کے حکم کی خلاف مجرمانہ کاروائی کے پس منظر میں از سر نو غور کرنے کی درخواست دی تھی ۔ 


Share: