نئی دہلی، 03 اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گاندھی نگر علاقے میں دکان پر گائے گوشت فروخت کرنے کی کال نے ہلچل مچا کر رکھ دیا۔ کال ملتے ہی دہلی پولیس کے افسران موقع پرپہنچ گئے۔ پولیس نے ایم سی ڈی کے محکمہ کے ڈاکٹر کو بھی موقع پربلالیا۔ ڈاکٹر نے دکان پر رکھے گوشت کی تحقیقات کرکے بتایاکہ یہ گائے کا گوشت نہیں ہے۔ اس کے بعد ویٹرنرنے دکاندار سے دکان پر رکھے گوشت کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔تفتیش میں دکاندارنے بتایاکہ اس نے یہ گوشت غیرقانونی سلاٹر ہاؤس سے خریداہے۔ اس پرایم سی ڈی نے دکاندارپر1000 روپے کا جرمانہ عائدکیا۔ ایم سی ڈی حکام نے یہ بھی صاف کر دیا کہ دکاندار کے پاس گوشت فروخت کرنے کا لائسنس ہے۔