ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر بیجل ٹوئٹر پرآئے

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر بیجل ٹوئٹر پرآئے

Sun, 01 Jan 2017 21:28:33    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کے نئے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے دہلی کے عوام اور میڈیا کے ساتھ بہتر بات چیت کرنے کی کوشش میں آج اپناٹویٹراکاؤنٹ کھول دیا۔بیجل نے کل ہی دہلی کے  20ویں گورنر کا حلف لیا۔اپنے پہلے ٹویٹس میں بیجل نے دہلی کو نئے سال کی نیک خواہشات دیں۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ میرے پیارے دہلی والو2017آپ کیلئے خوشیوں سے بھرا رہے اوریہ سال آپ کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی لائے، میری خداسے یہی خواہش ہے۔ایک افسرنے اس کی تصدیق کی کہ بیجل نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ کھول لیاہے۔تاہم بیجل کے پیشرو نجیب جنگ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں تھا جبکہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اس microbloggingکا ویب سائٹ پر کافی فعال رہے ہیں۔بیجل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر صدر پرنب مکھرجی، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم کے دفتر کو فالو کر رہے ہیں۔بیجل کے ٹویٹر اکاؤنٹ کھلنے کے کچھ گھنٹوں بعد دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال سمیت ان کے515فالوور بن گئے۔


 


Share: