ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی میں منوج تیواری کے بنگلے پر حملہ، ملازمین کے ساتھ مارپیٹ، چار گرفتار

دہلی میں منوج تیواری کے بنگلے پر حملہ، ملازمین کے ساتھ مارپیٹ، چار گرفتار

Mon, 01 May 2017 21:14:07    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری کے لٹینس کے علاقہ میں واقع بنگلے پر اتوار کی رات کچھ لوگوں نے حملہ کر دیا۔تقریباََ20-30منٹ تک تیواری کے ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور بنگلے میں توڑ پھوڑ کی گئی۔اس حملے میں دو ملازم کوچوٹیں  آئی ہیں۔واقعہ کے وقت تیواری باہر ڈنر پر گئے تھے۔پولیس نے اس معاملے میں 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تیواری نے اسے بڑی سازش بتایا اور پولیس کے شامل ہونے کا الزام لگایا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ہنگامہ تیواری کے ملازم کی گاڑی سے دوسری کار کی ٹکر کے بعد شروع ہوا۔حملے کے بعد منوج تیواری نے کہاکہ دہلی میں کیا ہو رہا ہے؟ تھانے سے 100قدم کے فاصلے پر غنڈے ممبر پارلیمنٹ کے بنگلے میں گھس کر تقریبا آدھے گھنٹے تک تھوڑپھوڑکرتے ہیں، ملازمین کے ساتھ مار پیٹ کی  جاتی ہے، ایک وردی والا حملہ آوروں کو اسکارٹ کرتا ہے، یقینی طور پر اس کے پیچھے کوئی بہت بڑی سازش ہے، حملہ آور بنگلے میں گھس کر میرے روم کی تلاشی لینا چاہ رہے تھے، یہ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہے۔تیواری نے دعوی کیا کہ حملہ آور اپنے ساتھ ڈنڈے اور راڈ لے کر آئے تھے،میرے دو لوگ زخمی ہیں، باورڈی کو بھی پیٹاگیا ہے، ملازمین پٹائی کھاکر کسی طرح جان بچانے کے لیے چھپ گئے، مجھے فون کرکے واقعہ کی اطلاع دی گئی، میں نے ڈپٹی کمشنر کو فون کیا، تب جاکر پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کیا۔غورطلب ہے کہ فروری میں بھی کچھ لوگوں نے تیواری کی گاڑی پر حملہ کیا تھا، بی ایم سی الیکشن سے پہلے انہیں واپس چلے جانے کی دھمکیاں ملی تھیں۔خصوصی کمشنر آف پولیس نے کہاکہ یہ عام روڈریج کا معاملہ نہیں لگتا، کچھ لوگ گرفتارکئے گئے ہیں، معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق، تیواری کے بنگلے کے باہر عملے کی گاڑی سے دوسری کار کی معمولی ٹکر ہو گئی تھی، جس کے بعد دونوں فریق میں بحث ہوگئی۔تھوڑی دیر بعد تیواری کا عملہ گھر میں آ گیا، لیکن دوسری کار میں سوار لوگ کچھ مزید ساتھیوں کو لے کر تیواری کے گھر پہنچ گئے، ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کی۔.پولیس نے مقدمہ درج کر کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیاہے، جبکہ دو لوگ فرار ہیں۔واقعہ کے ایک چشم دید نے بتایا کہ تقریبا 7-8لوگوں نے حملہ کیا تھا۔
 


Share: