ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی سرکاری اسکول کے ٹیچر کی سرعام پٹائی،واردات سی سی ٹی وی میں قید

دہلی سرکاری اسکول کے ٹیچر کی سرعام پٹائی،واردات سی سی ٹی وی میں قید

Sat, 29 Apr 2017 22:08:59    S.O. News Service

نئی دہلی،29اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی میں ایک سرکاری اسکول کے استادپر دن دہاڑے کچھ نامعلوم لڑکوں نے جان لیوا حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے ٹیچر کے ساتھ سرعام سڑک پر جم کر مار پیٹ کی،پٹائی کی یہ واردات وہاں لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔ اس حملے میں ٹیچر کا ایک پاؤں فریکچر ہو گیا ہے۔ ٹیچر پر حملے کے بعد ان کے اہل خانہ اور جانکاروں نے رات نیب سرائے تھانے پہنچ کر اپنی ناراضگی ظاہر کی اور پولیس سے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ واقعہ کے بعد ٹیچر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ معاملہ نیب سرائے تھانہ علاقے کا ہے۔ پولیس کے مطابق ساؤتھ دہلی کے خان پور میں دہلی حکومت کا اسکول ہے۔وہ وہیں پر انگریزی کے استاد ہیں، وہ اسکول سے نکل کر جا رہے تھے، تبھی 8-10 لڑکے موٹر سائیکل پر وہاں پہنچے اور ٹیچر کو گھیر کر روک لیا، اس کے بعد چاروں طرف سے لاٹھی ڈنڈے لے کر ٹیچر پر حملہ کر دیا۔ٹیچر کسی طرح بچ کر ایک دکان کی طرف بھاگے اور اپنی جان بچائی۔ اس حملے ان شدید چوٹیں آئی ہیں، ساتھ ہی ان کا ایک پاؤں فریکچر ہو گیا ہے۔ یہ حملہ کیوں کیا گیا، ابھی تک صاف نہیں ہو پایا ہے۔
 


Share: