چنتامنی:4 /اگست(محمد اسلم؍ایس اونیوز )پچھلے چار مہینوں سے موج مستی کے لئے دو پہیہ والی سواریوں کی چوری کرکے انہیں بازار وغیرہ میں فروخت کرنے والا چور کو چنتامنی ٹاون پولیس نے گرفتار کرکہ اُس کے قبضہ سے تین لاکھ روپئے مالیت کی 8 /موٹر سائیکلیں ضبط کرلی ہیں ۔
گرفتار شدہ ملزم کی شناخت ارون سنگھ(19)متصل سواتھی اسکول وارڈ نمبر 21 /چنتامنی ٹاون کے طور پر کی گئی ہے۔چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے سرکل انسپکٹر ہنومنتپا نے آخباری نمائندوں سے بتایا کہ ارون سنگھ کل شام 04:00بجے شہر کے باگے پلی کراس میں بغیر نمبر پلیٹ کے ٹووہیلر چلاتے ہوئے شک کی بنیاد پر روکا اور پھر شام پانچ بجے پولیس اسٹیشن بلاکر مزید پوچھ تاچھ اور چھان بین کی تو ملزم ارون سنگھ کے پاس مال مسروقہ جملہ آٹھ ٹووہیلر بر آمد ہوئی جسکی قیمت تین لاکھ سے زائد ہے۔فی الحل ملزم کو گرفتار کرکہ معاملہ درج کرکے قانون کے حوالے کیا گیا ہے۔