ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دلتوں کے درد پر مودی کے بیان کی وجہ غیر ملکی میڈیا: دگ وجئے سنگھ کا بیان

دلتوں کے درد پر مودی کے بیان کی وجہ غیر ملکی میڈیا: دگ وجئے سنگھ کا بیان

Fri, 12 Aug 2016 00:45:37    S.O. News Service

نئی دہلی، 11/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک کے مختلف حصوں میں دلتوں کے خلاف مظالم کے واقعات کی مذمت کئے جانے کو لے کر آج کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے نے ان پر طنز کستے ہوئے کہا کہ دلتوں کے درد پر ان کی پریشانی  کی وجہ غیر ملکی میڈیا ہے کیونکہ وزیر اعظم ہمیشہ اس کوشش میں رہتے ہیں کہ بین الاقوامی میڈیا میں ان کے خلاف ماحول نہ بنے۔سنگھ نے یہاں اتحادملت کونسل کی جانب سے بیف برآمد پر پابندی کے مطالبہ کو لے کر منعقد کئے گئے سیمینار میں یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم نے گؤکشی کے نام پر تشدد کر رہے جن سماج دشمن عناصرکی بات کہی ہے کہ ان میں سے زیادہ تر کا بی جے پی، بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد سے تعلق ہے۔انہوں نے گجرات کے او نا میں دلتوں کی وحشیانہ پٹائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دلتوں پر حملے پہلے بھی ہو رہے تھے لیکن بیان نہیں آیا۔اس بار دلتوں کے درد کی کسک کیوں محسوس ہوئی؟اس کی وجہ یہ ہے کہ دلتوں نے اس بار آواز اٹھائی ہے،اس کی ایک وجہ اور بھی ہے۔دراصل اونا کے واقعہ کو لے کر وال اسٹریٹ جرنل اور نیویارک ٹائمز نے تلخ تبصرہ کیا اور دنیا بھر میں یہ ویڈیو وائرل ہو گیا۔اس کے بعد مودی کا بیان آیا۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ  مودی جی آج کل صرف بین الاقوامی میڈیا سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، وہ اس کوشش میں رہتے ہیں کہ بین الاقوامی میڈیا میں ان کے خلاف ماحول نہ بنے۔اسی وجہ سے انہوں نے اس واقعہ پر تلنگانہ میں بیان دیا، جبکہ پارلیمنٹ چل رہی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ گؤ رکشا کا دعوی کرنے 70-80فیصد لوگ رات میں دوسرے دھندے کرتے ہیں اور دن میں گؤ رکشک کا چولا پہن لیتے ہیں۔انہوں نے جذباتی اپیل کرتے ہوئے تھا کہ مارنا ہے تو مجھے  مار دو، لیکن میرے دلت بھائیوں کو مت مارو۔


Share: