ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دبئی میں منعقدہ بھٹکل کمیونٹی گیٹ ٹوگیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیاہوں گے مہمان خصوصی

دبئی میں منعقدہ بھٹکل کمیونٹی گیٹ ٹوگیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیاہوں گے مہمان خصوصی

Tue, 04 Oct 2016 04:26:52    S.O. News Service

دبئی3/اکتوبر(ایس او نیوز)28 اکتوبر کو دبئی میں منعقدہ بھٹکل کمیونٹی گیٹ ٹوگیدر میں ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیامہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے، ان کے ہمراہ وزیرجنگلات و ماحولیات رماناتھ رائے بھی مدعو کئے گئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع بھٹکل مسلم جماعت دبئی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔گیٹ ٹوگیدر پروگرام کے کنوینر معلم معز کی جانب سے جاری کی گئی ریلیز کے مطابق پروگرام میں ان دونوں کے علاوہ دبئی و امارات کی معزز شخصیات بھی تشریف فرما ہوں گی۔

پروگرام کو دلچسپ بنانے کے لئے اس بار حیدر آباد کے مشہور و معروف مزاحیہ فنکار شبیر خان اور سرور عالم کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے مکالمے اور تفریحی پروگرام بھی ہوں گے۔  مؤرخہ 9اکتوبر 2016 ء بروزاتوار سے داخلہ ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔ اورٹکٹ ملنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر 2016 ء بروز منگل طئے کی گئی ہے۔تمام ممبران سے انہوں نے اپیل کی ہے کہ وہ اوّلین فرصت میں ٹکٹ حاصل کرکے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے ان حضرات سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں :
         الراس:۔  بی ایم جے ڈی دفتر  محمد نیر قمر  . 0555055436 .  دیرہ:۔  محتشم جیلانی . 0505584203 
      شارجہ :۔  قاسمجی محمد یاسر  .0506251833.  النھدیٰ و محیصنہ:۔ کے ایم کوکاری محمد فہیم  .0509434347.  
     کرامہ وبردبئی :۔ کے ایم کوکاری محمد سمیر 0506557238..   ابو ھیل:۔ خطیب شہریاراحمد  .0504955240.   
   عجمان:۔ کھومی امتیاز  .0505499785.

(الراس اور دبئی ہیلتھ کیر میٹرو اسٹیشن سے ڈھائی بجے(2:30PM) سے چار بجے تک سواری کا انتظام رہے گا۔ جلدی یعنی 4:00PM تک آنے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعہ خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔) 
 

سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی بی ایم جے ڈی کی طرف سے اکیڈمک ایکسلنس ایوارڈAcademic Excellence Award  دبئی و شمالی امارات میں مقیم ممبران کے ہونہار طلباء کو ان کی تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی پر (دسویں اور بارہویں جماعت میں) خصوصی انعام سے نوازا جائے گا۔ لہٰذا ان کے والدین سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ رزلٹ 15 اکتوبر 2016ئتک بی ایم جے ڈی دفتر میں پہنچادیں۔

حسب ِروایت اس پروگرام کی مناسبت سے ممبران کو مربوط رکھنے اور جماعت سے قریب کرنے نیز ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف علمی و ادبی اور ثفاقتی مقابلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ لہٰذا جمیع ممبران خواتین و حضرات نیز طلبہ و طالبات سے گذارش کی گئی ہے کہ ڈرامہ اسکرپٹ (نوائطی زبان میں) مونو ایکٹنگ / ممی کری،  ڈبیٹ(بحث و مباحثہ) اور اسٹیج ڈرامہ جیسے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے قبل از وقت اپنا نام پیش کریں۔اس بات کی بھی اطلاع دی گئی ہے کہ مزیدممبران کی دلچسپی کے لئے ”ہندوستان کی اسلامی تاریخ“ کے عنوان کے تحت کوئیز مقابلہ بھی رکھا گیا ہے۔جس کے جوابات جمع کرنے کی تاریخ 20اکتوبر 2016ء مقرر کی گئی ہے۔ مندرجہ بالا مقابلوں میں حصہ لینے، سوالات کی کاپی حاصل کرنے نیز گیٹ توگیدر کے تعلق سے مزید جانکاری کے لئےپروگرام کے کنوینر  معلم معزسے موبائل نمبر  0562259683' پر رابطہ کرسکتے ہیں۔    
 


Share: