ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / داعش اوباما اور ہلیری کلنٹن نے بنائی: ڈونلڈ ٹرمپ کا انکشاف

داعش اوباما اور ہلیری کلنٹن نے بنائی: ڈونلڈ ٹرمپ کا انکشاف

Thu, 11 Aug 2016 16:34:54    S.O. News Service

 

نیویارک،11؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ری پبلکن پارٹی کی طرف سے صدراتی امیدوار کے طور پر نامزد ہونے والے ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہادی گروپ صدر اوباما کو عزت دے رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اوباما ہی اسلامک اسٹیٹ کی بنیاد رکھنے والے ہیں اور اس کی شریک بانی ہلیری کلنٹن ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اجتماع میں شریک حاضرین کی طرف سے ٹرمپ کے ان الفاظ کی تالیوں اور نعروں کی صورت میں پذیرائی کی گئی۔ ٹرمپ کی طرف سے بھونچال برپا کر دینے والے یہ تازہ کلمات ہیں۔ ایک روز قبل ہی انہوں نے اپنی ڈیموکریٹک حریف ہلیری کلنٹن کے حوالے سے ایسے الفاظ ادا کیے تھے جو مختلف لوگوں کے مطابق کلنٹن کے خلاف لوگوں کو گن وائلنس یا مسلح تشدد پر اکسانے کی کوشش تھی۔ ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ کی طرف سے تشدد پر اکسانے والے الفاظ ادا کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حد پار کر لی ہے۔ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ کی طرف سے تشدد پر اکسانے والے الفاظ ادا کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حد پار کر لی ہے۔

سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے بدھ 10اگست کے روز ٹرمپ کی طرف سے تشدد پر اکسانے والے الفاظ ادا کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حد پار کر لی ہے۔ ریاست آئیووا میں منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کلنٹن کا کہنا تھا، گزشتہ روز ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے لاپرواہی پر مبنی بیانات کی طویل فہرست کے ایسے تازہ کلمات سنے، جن کے ذریعے وہ حد ہی پار کر گئے ہیں۔ کلنٹن کا مزید کہنا تھا، الفاظ اہم ہوتے ہیں میرے دوستو۔ اور اگر آپ صدر کا انتخابات لڑ رہے ہیں یا اگر آپ امریکا کے صدر ہیں تو الفاظ بڑے پیمانے پر اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں، مہاجرین، تارکین وطن اور اپنے سیاسی حریفوں کے حوالے سے دیے گئے بیانات کے باعث خود ان کی اپنی جماعت کے اندر سے بھی ان کے خلاف مخالفت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چند روز قبل ہی ری پبلکن پارٹی کے ایسے 50سینئر ارکان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ٹرمپ کو امریکا کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا جو سابقہ حکومتوں کے دور میں ملکی سکیورٹی اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ہلیری کلنٹن کی انتخابی ٹیم کی طرف سے ایک ویب سائٹ togetherforamerica.comکا بھی آغاز کیا گیا ہے جس پر ٹرمپ ہی کی جماعت ری پبلکن پارٹی کے درجنوں ایسے ارکان کے علاوہ غیر جانبدار افراد کی بھی ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جو کلنٹن کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔


Share: