ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دارجلنگ ہلس میں بند کا معمولی اثر

دارجلنگ ہلس میں بند کا معمولی اثر

Thu, 29 Sep 2016 11:24:42    S.O. News Service

دارجلنگ، 28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )گورکھا جن مکتی مورچہ کے دارجلنگ ضلع کے تین پہاڑی سب ڈویژنوں میں بند کے اعلان کا معمولی اثر دیکھا گیا ۔ساتھ ہی جی جے ایم کے 200سے زائد حامیوں کو بند کو کامیاب بنانے کی کوشش کرنے کی وجہ سے حراست میں لے لیا گیا۔سیکورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں سرکاری بسوں میں سیاحوں کو دارجلنگ لایا گیا، حالانکہ سڑکوں پر نجی گاڑیاں دیکھنے کو نہیں ملیں۔سرکاری دفاتر میں تقریبا 98فیصد حاضری دیکھنے کو ملی اور نجی اسکول کھلے ہوئے تھے۔دکانیں بنیادی طور پر کھلی ہوئی تھیں۔بینک اور اے ٹی ایم بھی کھلے تھے۔صبح تقریبا 11بجے دارجلنگ سے گھوم اسٹیشن پر دو ٹرائے ٹرین ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو لے کر پہنچی۔ڈی ایچ آر کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب ایک بند کے دوران ٹرائے ٹرین چلائی گئی ہے۔دارجلنگ کے ضلع مجسٹریٹ انوراگ شریواستو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جی جے ایم کے 200 سے زائد حامیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔بند کے دوران گورکھا لینڈ ٹیری ٹوریل ایڈمنسٹریشن(جی ٹی اے) کے تین ارکان کو گرفتار کیا گیا۔


Share: