ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خالی آسامیوں پر بھرتی حکومت کی ترجیح نہیں: ملکارجن کھرگے

خالی آسامیوں پر بھرتی حکومت کی ترجیح نہیں: ملکارجن کھرگے

Wed, 21 Jun 2023 13:22:57    S.O. News Service

نئی دہلی ، 21/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے منگل کو کہا کہ مرکزی حکومت میں لاکھوں عہدے خالی پڑے ہیں لیکن مودی حکومت انہیں بھر نہیں رہی ہے اور یہ اس کی ترجیحات میں بھی نہیں ہے۔ ملکارجن کھرگے نے کہا، "مودی حکومت کی ترجیح کبھی بھی خالی آسامیوں کو پُر کرنا نہیں رہی۔ سال 2014 کے مقابلے میں مرکزی حکومت میں سویلین ملازمتوں کی اسامیاں دوگنی ہوگئی ہیں۔ سرکاری محکموں میں کل ملاکر 30 لاکھ آسامیاں خالی ہیں۔"

ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ’’بے حس مودی حکومت دلت مخالف، قبائلی مخالف، پسماندہ طبقے اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی مخالف ہے، اسی لیے وہ خالی آسامیوں کو پر نہیں کر رہی، کچھ ہزار بھرتی کے خط بانٹ کر، مودی جی واہ واہی حاصل کرنے کی قواعد میں نوجوانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔‘‘


Share: