ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت کے بات چیت کے وعدے کے بعد دلتوں کا’’ریل روکو‘‘تحریک ملتوی

حکومت کے بات چیت کے وعدے کے بعد دلتوں کا’’ریل روکو‘‘تحریک ملتوی

Sun, 02 Oct 2016 12:00:48    S.O. News Service

احمد آباد، یکم اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )گجرات میں ’’ریل روکو‘‘تحریک کا اعلان کرنے والی دلت کمیونٹی کے لوگوں نے آج ریاستی حکومت کی جانب سے ان کے11نکاتی مطالبات پر بات چیت کااعتماد دلائے جانے کے بعد احتجاج کااپنا منصوبہ بندی ملتوی کر دیا۔ریاست میں دلت برادری پر ظلم کے خلاف جنگ لڑ رہی کئی دلت تنظیموں نے راشٹریہ دلت ادھیکارمنچ کے بینر تلے ’’ریل روکو‘‘تحریک کی اپیل کی تھی۔ راشٹریہ دلت ادھیکارمنچ کے کنوینر سبودھ پرمار نے کہا کہ ہمیں ریاست کے وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ کا فون آیا۔انہوں نے زور دیا کہ ہم اس پروگرام کو لے کر آگے نہیں بڑھیں اور ہمیں ہمارے مطالبات پر بات چیت کا بھروسہ دلایا۔ہم نے فی الحال اپنی ریل روکو مہم کو ٹالنے کا فیصلہ کیا ہے۔پرمار نے کہا کہ ریاستی حکومت نے میٹنگ کے لئے ابھی تاریخ نہیں بتائی ہے، لیکن پانچ یا چھ اکتوبر کو بات چیت ہونے کا امکان ہے۔گجرات کی دلت تنظیم اپنے 11مطالبات پر زور دے رہے ہیں جن میں بے زمین دلتوں کو کھیتی کی زمین دینے، معاہدہ صفائی ملازمین ملازمتوں کو مستقل کرنے کی مانگیں شامل ہیں۔


Share: