ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت زراعت اور کسانوں کو ترجیح دے: کانگریس

حکومت زراعت اور کسانوں کو ترجیح دے: کانگریس

Sat, 16 Jul 2022 21:26:11    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ ملک میں کسانوں کو حقوق دلانے، ان کے مسائل حل کرنے اور مرکزی حکومت پر کسان اور کھیت مزدوروں کو ترجیح دینے کے لئے پارٹی مسلسل جدوجہد اور حکومت پر دباؤ بنانے کا کام کرے گی۔ کسان اور کھیت مزدور کانگریس کے نئے مقرر کردہ سربراہ ایس سکھ پال سنگھ کھیرا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کو کسانوں کی ترقی کے لئے فوری طور پر انہیں کم از کم سہارا قیمت دینی چاہیے اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہیے۔

سکھ پال سنگھ کھیرا نے کہا کہ اس وقت ملک میں کسان مزدوروں کی حالت بہت نازک ہے۔ اکیلے پنجاب کے کسانوں پر لاکھوں روپے کا قرض ہے جس کی وجہ سے پنجاب کا کسان مسلسل خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہا ہے۔ یہی نہیں آندھرا پردیش، تمل ناڈو، مہاراشٹر، کرناٹک وغیرہ متعدد ریاستوں میں کسان مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 4.5 لاکھ کسانوں اور کھیت مزدوروں نے خودکشی کی ہے۔ اس کی وجہ زراعت کو اہمیت نہ دینا اور شہر کاری پر حکومت کی پوری توجہ اور دیہی شعبے پر توجہ نہ دینا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھوک کے عالمی اعداد و شمار میں ہندوستان کی سطح مسلسل گر رہی ہے۔


Share: