ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت دلت خواتین کی ترقی پر توجہ دے:دلت منچ

حکومت دلت خواتین کی ترقی پر توجہ دے:دلت منچ

Fri, 30 Sep 2016 15:45:22    S.O. News Service

جے پور، 29؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )آل انڈیا دلت مہیلاادھیکارمنچ نے حکومت سے دلتوں کی ترقی کے لئے مختص منصوبہ بندی کے بجٹ کو مکمل طور پر لاگو کرنے اور اس کے تحت مختص بجٹ کو صنفی بنیاد پر لاگو کرنے کی مانگ کی ہے تاکہ دلت خواتین کی اقتصادی ترقی ہو سکے۔منچ کے کوآرڈینیٹر سمن دیوٹھیا نے 18ستمبر سے 28ستمبر تک دلت مہیلاابھیمان یاترا کے اختتام کے بعد آج یہاں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس دلت خواتین کے تعلق سے کسی بھی مسائل اور حالات کو لے کر اعدادوشمار نہیں ہے۔اس لئے حکومت کو دلت خواتین کی ہر صورت حال کو معاشرے کے سامنے لانے کے لئے الگ سے اعدادوشمار شائع کیا جائے تاکہ دلت خواتین کے حقوق و مسائل کو لے کر کام کر دلت خواتین خود داری، وقار اورباعزت طور پر زندگی بسر کر سکے۔


Share: