ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت اے بی وی پی کے احتجاج کو نہیں کچل رہی ہے: پرمیشور

حکومت اے بی وی پی کے احتجاج کو نہیں کچل رہی ہے: پرمیشور

Mon, 22 Aug 2016 10:49:52    S.O. News Service

بنگلورو21؍اگست(ایس او نیوز) وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ حکومت بی جے پی کی طلبا تنظیم اے بی وی پی کے احتجاج کو کچلنے کی کوشش کررہی ہے۔ کورٹگیرے میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس احتجاج کو کچلنے کی کوئی کوشش حکومت کی طرف سے ہوئی ہے اور نہ ہوگی۔ یہاں ایک تقریب میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جن لوگوں سے جرم ہوا ہے ان کے خلاف حکومت کارروائی کرے گی، احتجاجیوں کو کچلنے یا انہیں ہراساں کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔ ٹمکور میں ملک دشمن نعرہ بازی کرنے والے طلبا پر حکومت نے سخت کارروائی کی ہے اور انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ ان طلبا سے پوچھ تاچھ کے بعد جو رپورٹ سامنے آئے گی اس کے بعد ہی کوئی بھی کارروائی کی جائے گی، ایسے معاملات کو حکومت نے کافی سنجیدگی سے لیا ہے، اسی لئے بلاوجہ حکومت پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش نہیں کی جانی چاہئے۔ تعلیمی اداروں میں تقریبات کے دوران اس طرح کی نعرہ بازی کو ہی موقع نہیں دیاجانا چاہئے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جلسہ کے سلسلے میں پولیس جانچ کرنے میں مصروف ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حکومت خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی ضرور کرے گی۔


Share: