ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حلب میں شامی فوج کا نیا قتل عام، 50عام شہری ہلاک

حلب میں شامی فوج کا نیا قتل عام، 50عام شہری ہلاک

Sun, 14 Aug 2016 21:37:47    S.O. News Service

 

2012 کے بعد سے شہر میں شدید ترین لڑائی جاری ہے
دمشق،14؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مانیٹر کرنے والے گروپ نے بتایا ہے کہ بشار الاسد نواز فوج کے توپخانے اور روسی لڑاکا طیاروں نے حلب میں قتل و غارت گری کا نیا بازار سجاتے ہوئے پچاس عام شہریوں کی جان لے لی۔مانیٹرنگ گروپ کے مطابق مارے جانے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ یہ افراد شامی اپوزیشن کے زیر نگین علاقے حلب پر روسی لڑاکا طیاروں اور شامی توپخانے کی گولہ باری کا نشانہ بنے۔ اپوزیشن نے جوابی کرتے ہوئے حلب کے مغرب میں ان علاقوں پر شدید راکٹ باری کی جہاں پر بشار الاسد فوج کا کں ڑول تھا۔حلب اور اردگرد کا علاقہ گزشتہ دو ہفتوں سے دونوں فریقوں کے جنگجوؤں کے درمیان لڑائی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سنہ دو ہزار بارہ کے بعد سے علاقے میں ہونے والی حالیہ لڑائی شدید ترین جھڑپیں ہیں جس کی وجہ سے حلب کے مشرقی علاقے شامی اپوزیشن کے کنڑول میں ہیں جبکہ مغربی کالونیوں پر سرکاری فوج کا کنڑول ہے۔


Share: