ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / حسیناؤں کے سامنے منہ پھٹ فلپائنی صدر بھی شیریں کلام

حسیناؤں کے سامنے منہ پھٹ فلپائنی صدر بھی شیریں کلام

Tue, 24 Jan 2017 19:52:20    S.O. News Service

منیلا24جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)فلپائن کے منہ پھٹ صدر روڈریگو دوتیرتے اپنے عامیانہ طرزِگفتگوسے ہٹ کرگفتگوکرتے ہوئے نظر آئے جب وہ مس یونیورس مقابلے کی شرکاء فلپائنی حسیناؤں سے گفتگو کررہے تھے۔دوتیرتے نے اس تقریر کے دوران عالمی مقابلہ حسن جیتنے کی متمنی درجنوں حسیناؤں کو کہا کہ انہیں خواتین کو بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔فلپائنی صدر عام طور پر انتہائی بھڑکیلی تقریریں کرتے ہیں جن میں عام طور پر مغلظات اور مجرموں کو قتل کرنے کی دھمکیاں شامل ہوتِیں ہیں۔ وہ سابق امریکی صدربراک اوباما اور پوپ فرانس سمیت دیگر کئی عالمی رہنماؤں کو ٹی وی کی آنکھ کے سامنے گالیاں دے چکے ہیں۔مگر فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے صدارتی محل میں ہونے والی اس تقریب میں صدر دوتیرتے کے رویے میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ فلپائن 30 جنوری 2017ء کو مس یونیورس مقابلے کی میزبانی کرے گا۔


Share: