ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جے شنکر نے چین کے اعلیٰ سفارت کارسے ملاقات کی

جے شنکر نے چین کے اعلیٰ سفارت کارسے ملاقات کی

Tue, 21 Feb 2017 22:41:24    S.O. News Service

بیجنگ، 21/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جوہری سپلائر گروپ(این ایس جی)میں ہندوستان کی شمولیت اور جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر اقوام متحدہ میں پابندی عائد کرنے کی تجویز کی چین کی طرف سے حمایت نہیں کئے جانے کی وجہ سے متاثر ہوئے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کل ہونے والی اسٹریٹجک سطح کی بات جیت سے پہلے خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے آج چین کے اعلیٰ سفارت کاریانگ جی ایچی سے ملاقات کی۔سری لنکا سے چین پہنچنے کے بعد جے شنکر نے یانگ سے ملاقات کی۔یانگ اسٹیٹ کونسلرکے ساتھ ساتھ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی مذاکرات کے لیے بیجنگ کے خصوصی نمائندے بھی ہیں۔جے شنکر کے کل چین کے کارگزار نائب وزیر خارجہ جھانگ ییسو ئی کے ساتھ اگلے دور کی اسٹریٹجک بات چیت کے ساتھ چین کے وزیر خارجہ وانگ ایی سے ملاقات کرنے کا بھی امکان ہے۔بات چیت سے قبل مسعود اظہر پر پابندی عائد کئے جانے اور این ایس جی میں ہندوستان کی شمولیت کو لے کر چین کا رخ رکاوٹ کھڑا کرنے والا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اگلے دو دن تک جے شنکر کی بات چیت سے اس سال دو طرفہ تعلقات کا رخ طے ہو سکتا ہے۔
 


Share: