ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جے این یو:وائس چانسلر کے خلاف اسٹوڈنٹ یونین کی قیادت میں دھرنے پر بیٹھے طلبا

جے این یو:وائس چانسلر کے خلاف اسٹوڈنٹ یونین کی قیادت میں دھرنے پر بیٹھے طلبا

Fri, 10 Feb 2017 22:56:59    S.O. News Service

نئی دہلی، 10/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)کے طلبا نے ایک بار پھر ایڈمنسٹریٹو بلا ک پر دھرنا دیا ہے۔یو جی سی کے نوٹیفکیشن کے خلاف جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کی قیادت میں دھرنے پر بیٹھے طلبا کسی بھی افسر کو ایڈمنسٹریٹو بلاک میں جانے نہیں دے رہے ہیں۔ ان طلبا کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی میں داخلے کو لے کر جاری اس نوٹیفکیشن کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور جب تک ایسا نہیں کیا جاتا، ان کا دھرنا جاری رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ یو جی سی کے اس نوٹیفکیشن سے جے این یو کے کئی سینٹر میں داخلے کی سیٹیں کم ہو جائیں گی۔دھرنے میں شامل آئیسا کے نائب صدر وجے کمار نے کہا کہ ہم 11دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں،لیکن جے این یو انتظامیہ کو طلبا سے کچھ لینا دینانہیں ہے، جمعہ کو ہم صرف ایک وفد کے طور پر وائس چانسلر سے ملاقات کرنے چاہ رہے تھے لیکن انہوں نے ہمیں وقت دینے سے انکار کر دیا۔ جمعرات دیر رات سے ہی ایڈمنسٹریٹو بلاک کے اندر اور باہر نعرے بازی شروع ہو گئی تھی، اس میں اے بی وی پی کو چھوڑ کر تقریبا تمام سرگرم تنظیموں کے کارکنان اور لیڈروں نے حصہ لیا تھا۔طلبا کے ایک وفد نے پہلے ڈین ایگزامنیشن ملاپ پنیا سے ملاقات کی، لیکن تسلی بخش جواب نہیں ملا، اس کے بعد طلبا مشتعل ہو گئے،انہوں نے نومقرر پر اکٹر ڈاکٹر وبھا ٹنڈن سے ملاقات کی، لیکن ان کی بات سے بھی مطمئن نہیں ہوئے اور رات بھر گیٹ کے باہر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے۔صبح مختلف اسکولوں کے ایم اے کے طلبا کاغذ پر سوال لکھ کر اس پر دستخط کرکے وائس چانسلر آفس (ایڈمنسٹریٹو بلاک کے اندر)میں جمع ہوئے۔فی الحال جے این یو میں طلبا کا تانتا لگا ہوا ہے اور وہ جے این یو انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔
 


Share: