ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے این یومیں ایک بارپھراُبال، لاپتہ نجیب احمد کا کوئی سراغ نہیں؛ ایڈمن بلاک کاچاروں طرف گھیراؤجاری

جے این یومیں ایک بارپھراُبال، لاپتہ نجیب احمد کا کوئی سراغ نہیں؛ ایڈمن بلاک کاچاروں طرف گھیراؤجاری

Fri, 21 Oct 2016 02:42:43    S.O. News Service

نئی دہلی، 20اکتوبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج دہلی پولیس کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے لاپتہ طالب نجیب احمد کا پتہ لگانے کے لئے خصوصی ٹیم قائم کرنے کی ہدایت دی۔یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ یونین کی قیادت میں بڑی تعداد میں طلبہ اس معاملے میں انتظامیہ کی بے حسی اورلاپرواہی کی زبردست مخالفت کررہے ہیں۔وزارت کے ایک افسر نے بتایا کہ سنگھ نے دہلی کے پولیس کمشنر کو بلایا اور انہیں لاپتہ طالب علم کو تلاش کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم قائم کرنے کو کہا۔طالب علم نجیب احمد جمعہ سے آریس ایس کے اسٹوڈنٹ شاخ اے وی بی پی شرپسندطلبہ کے ذریعہ زبردست پٹائی اورقاتلانہ حملے کے بعدسے لاپتہ ہو گیا تھا۔تحریک کررہے طلبہ نے یونیورسٹی کے ایڈمن بلا میں کل دوپہر سے ہی وائس چانسلر ایم جگدیش کمار اور 12دیگر افسران کو یرغمال بنا رکھاتھاجوآج اپنے گھرواپس جاچکے ہیں۔کمار نے آج کہا کہ یونیورسٹی نے لاپتہ طالب علم کے بارے میں پولیس کو لکھا اور یونیورسٹی کی طرف سے اس معاملے کی جلد تحقیقات مکمل کرائی جائے گی،مجرمین کو سزادی جائے گی۔مظاہرین طلبہ کو انہوں نے کارروائی کی وارننگ دی۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نجیب کا پتہ لگانے کے لئے مکمل طور فکر مند ہے، اس کی وضاحت کے لئے بہت دور کی بات چیت ہوئی لیکن وہ اپنی غیر قانونی سرگرمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
طلبہ کا الزام ہے کہ یونیورسٹی لاپتہ طالب علم نجیب احمد کو تلاش کرنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہی ہے۔کارروائی نہیں کرنے کے طلبہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے لاپتہ طالب علم کے بارے میں پولیس کو بتایا ہے، اس کے علاوہ یونیورسٹی کی طرف سے کیس کی جلد تحقیقات کی جائے گی اور مجرم کو سزا دی جائے گی۔وائس چانسلر نے کہا کہ طلبہ کے ساتھ کئی دور کی بات چیت ہوئی ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ نجیب کو تلاش کرنے کے معاملے میں یونیورسٹی سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی جمہوری طریقے سے چلتی ہے،ہم بحث اور مظاہرہ کو اہمیت دیتے ہیں،اس لیے انہیں یہ سمجھانے کے لئے کہ نجیب احمد کو تلاش کرنے کے معاملے میں یونیورسٹی سنجیدہ ہے، ہم نے ان کے ساتھ بہت دور کی بات چیت کی ہے۔دہلی پولیس نے آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی ہدایات کے بعد جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کا پتہ لگانے کے لئے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی)تشکیل دی،اس مسئلے پر یونیورسٹی میں بڑی تعدادمیں طلبہ نے انتظامیہ کی بے حسی اورلاپرواہی کو لے کر سخت احتجاج چھیڑ رکھا ہے۔ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر (1جنوبی)نپور پرساد نے کہاکہ ہم نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر(جنوبی)منیشی چندرا کی قیادت میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی ہے،ہم نے ملک بھر میں مختلف متعلقہ ایس ایس پی اور پولیس حکام کو بھی مطلع کر دیا ہے اور اخبارات میں اشتہار بھی دئے ہیں۔طالب علم نجیب احمداے وی بی پی کے غنڈوں کے ذریعہ قاتلانہ حملے کے بعدسے لاپتہ ہے۔پرساد نے کہا کہہم نے نجیب کے بارے میں کوئی معلومات یا سراغ دینے والے شخص کے لئے50000روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔سنگھ نے دہلی کے پولیس کمشنر کو بلایا تھا اور انہیں لاپتہ طالب علم کو ڈھونڈنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم قائم کرنے کو کہا۔افسر نے بتایا کہ جے این یو انتظامیہ بھی نجیب کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔پرساد نے اگرچہ ان مقامات کے بارے میں بتانے سے انکار کر دیا جہاں انہوں نے نجیب کو ڈھونڈا ہے۔نجیب کے لاپتہ ہونے کے بعد چل رہی اغوا کی تھیوری کو مسترد کرتے ہوئے پرساد نے کہا کہ ہمیں کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں ملا ہے لیکن ایک عینی نے اسے پارتھ سارتھی راکس علاقے سے جاتے ہوئے دیکھا،خاندان نے ہمیں اس کی رہائی کے بعد اغوا سے متعلق کوئی کال آنے کی بات نہیں بتائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کچھ ادویات، لیپ ٹاپ اور اس کا فون ضبط کیا ہے جو اس نے اپنے کمرے میں چھوڑا تھا۔


Share: