ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جوئیڈا : بے قابو کار کی زد میں آنے سے 3 راہگیر خواتین ہلاک 

جوئیڈا : بے قابو کار کی زد میں آنے سے 3 راہگیر خواتین ہلاک 

Sat, 21 Jan 2023 20:47:03    S.O. News Service

جوئیڈا،21 / جنوری (ایس او نیوز) تملناڈو کے رہنے والے نوجوان جب گوا میں سیر و سیاحت سے واپس لوٹ رہے تھے تو ہبلی - گوا ہائی وے پر رام نگر کے قریب ان کی کار بے قابو ہوگئی اور راہ چلتے ہوئے لوگوں پر چڑھ گئی ۔ جس کے نتیجہ میں تین خواتین ہلاک ہوگئیں اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ 
    
حادثے میں ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت خانہ پور سے تعلق رکھنے والی پاروتی گاوڈا، دُرگے گولسیکر اور تلسی گاوڈا بتائے گئے ہیں ۔ جبکہ شدید زخمی ہونے والے شخص کا نام ویپن تالوے بتایا گیا ہے ، جسے رام نگر کے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کیا گیا ہے ۔ 
    
حادثہ کا سبب بننے والی کار میں موجود دو افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے ۔ رام نگر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ 


Share: