ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور اسکولی طلبہ میں تصادم

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور اسکولی طلبہ میں تصادم

Mon, 08 May 2017 21:20:04    S.O. News Service

سری نگر، 8/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے مبینہ طور پرطاقت کا حد سے زیادہ استعمال کرنے کے خلاف جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں احتجاجی مارچ نکالنے کے بعد اسکولی طلباء اور سیکورٹی فورسز کے مابین پیر کو جھڑپ ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ سری نگر سے 35کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ترال علاقے میں نکالے گئے احتجاجی مارچ کو سیکورٹی فورسز نے روک دیا تھا۔اس سے مشتعل طلباء نے سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کردیا،جس کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے ان پر لاٹھی چارج کردی۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ آخری رپورٹ ملنے تک جھڑپ جاری تھی۔بہرحال، واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسز کی طرف سے مبینہ طور پر انہیں نشانہ بنائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے طلباء سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائی کرنے اور اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پلوامہ کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں 15/اپریل کو پولیس کی چھاپہ ماری کے بعد یہ حالیہ مارچ نکالے گئے تھے۔ان احتجاجی مظاہروں میں اسکول و کالج کی طالبات سمیت بڑی تعداد میں طلباء نے حصہ لیا ہے۔ان مظاہروں کی وجہ سے بڑی تعداد میں انتظامیہ کو احتیاطی طور پر گزشتہ ماہ ایک ہفتے سے زیادہ وقت کے لیے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کرنا پڑا تھا۔سری نگر اور وادی کے دیگر مقامات پر مظاہرے کے دوران متعدد طلباء کو گرفتاربھی کیا گیا تھا۔
 


Share: