ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جملوں کی حکومت نے ملک کی اقتصادی ریڑھ توڑی دی:آنندشرما

جملوں کی حکومت نے ملک کی اقتصادی ریڑھ توڑی دی:آنندشرما

Fri, 10 Feb 2017 23:35:23    S.O. News Service

دہرادون، 10/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مودی حکومت جملوں کی حکومت ہے، اس کے نوٹ بند ی کے ناعاقبت اندیشانہ فیصلے سے ملک کی اقتصادی ریڑھ ٹوٹ گئی ہے۔ایک سال میں دوکروڑروزگاردینے کے وعدے پرسوارہو کراقتدار تک پہنچی مودی حکومت نے ڈھائی سال میں لاکھوں کہ تعداد میں روزگارکے مواقع کو ختم کیا، یہ بغیر سوچے سمجھے اوربغیرتیاری کے لیا گیا ناعاقبت اندیشانہ فیصلہ تھا۔یہ بات سابق مرکزی وزیراورکانگریس کے سینئرلیڈرآنندشرمانے کہی۔وہ جمعہ کوایک ہوٹل میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے آئین کا بھی غلط طریقے سے استعمال کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش یہاں کی عوام کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ ہریش راوت حکومت نے اپنے کئے تمام وعدے پورے کئے ہے۔شرما نے کہا کہ نریندر مودی خوابوں کی سونامی میں ملک کے وزیر اعظم بن گئے۔حکومت کو بنے تین سال ہونے کو ہے،لیکن کام کے بجائے اس حکومت نے صرف وعدے، جھوٹ اور جملے کا استعمال کیاہے۔پی ایم کو بھاریب ھرکم الفاظ کے استعمال کا شوق ہے۔انہوں نے فائیو ٹی کی بات چیت کی تو ٹریول، ٹریڈ اس طرح کے دیگر تین الفاظ اور مودی کے جملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی نے دو سال میں دو کروڑ روزگار دینے کی بات کی تھی،اس حساب سے اب تک پانچ کروڑ لوگو کو روزگار ملنا چاہیے تھا، لیکن اس کے برعکس ملک میں لاکھوں کی تعداد میں روزگار ختم ہوگئے ہیں۔آنند شرما نے کہا کہ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بند ی کے بعد ملک میں روزگاراور کاروبار کے تمام علاقوں میں بھاری گراوٹ آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت صرف اشتہارات کی حکومت ہے۔86.04فیصد پیسوں کو اس حکومت نے منسوخ کر دیا، اس کے بدلے میں محض 15لاکھ کروڑ روپے جاری کیا،  یہ مودی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ جن دلائل کی بنیاد پر وزیر اعظم نے نوٹ بند ی کو صحیح ٹھہرانے کی کوشش کی،وہ تمام جھوٹی ثابت ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ تو ملک میں دہشت گردی، نکسلزم، جعلی کرنسی بند ہوئے نہ ہی بلیک منی میں کوئی کمی آئی ہے، البتہ اس کی وجہ سے ملک کی عوام کو ناقابل برداشت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے اس ناعاقبت اندیشانہ فیصلے سے ملک کی اقتصادی ریڑھ مختصر بچت کو کافی نقصان ہوا ہے، اس فیصلے نے دنیا میں ریزرو بینک آف انڈیا کی شاخوں کو ختم کردیا ہے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم کو بتانا چاہیے کہ اس فیصلے سے ملک کی بینکوں میں کتنی بلیک منی آئی۔انہوں نے مرکزی حکومت پر کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں،ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگایا۔اس دوران ان کے ساتھ ریاستی ترجمان متھرادت جوشی، نگراں جی ایس بالی، راجیو جین، قومی ترجمان راجیو تیاگی، لال چند وغیرہ لیڈر بھی موجود رہے۔
 


Share: