ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تلنگانہ حکومت نے اسرو کے ساتھ سمجھوتہ کیا

تلنگانہ حکومت نے اسرو کے ساتھ سمجھوتہ کیا

Thu, 29 Sep 2016 11:34:54    S.O. News Service

حیدرآباد، 28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ریاست میں منا ٹی وی پر نشرہونے والے مواد کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد سے تلنگانہ حکومت نے آج اسرو کے ساتھ ایک معاہدہ کیا۔اس سے ریاست میں فاصلاتی تعلیم یا مفت تعلیم والے طلبا کو فائدہ ہو گا۔منا ٹی وی متحدہ آندھرا پردیش میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد مختلف ٹی وی چینلوں کے تحت فاصلاتی تعلیم، ٹیلی میڈیسن اور زراعت کے علاقے میں پروگرام دکھانا تھا۔اس وقت آندھرا پردیش حکومت نے 2006میں اسرو کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کی 2009میں تجدیدنو ہونی تھی ۔آندھرا پردیش کے کچھ حصوں کو لے کر تلنگانہ ریاست کی تشکیل 2014میں ہوئی تھی ۔ریاستی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق، تلنگانہ حکومت نے ٹیکنالوجی کی تیزی سے تبادلے کے لیے اسرو کے ساتھ نیا معاہدہ کیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے بعد منا ٹی وی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے فاصلاتی تعلیم، ٹیلی میڈیسن اور اسکل ڈیولپمنٹ کے سلسلے میں بہتر مواد مہیا کرا سکے گا۔اس نئے معاہدے کے تحت طلبا کو ریاستی پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، انجینئرنگ، میڈیکل اور زراعت کے کورس کے لیے داخلہ امتحان کی تیاریوں سے متعلق معلومات بھی مہیا کرائی جائیں گی ۔


Share: