ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی میں کریک ڈاؤن جاری، مزید درجنوں گرفتاریاں

ترکی میں کریک ڈاؤن جاری، مزید درجنوں گرفتاریاں

Thu, 18 Aug 2016 16:42:50    S.O. News Service

انقرہ،18؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی میں گزشتہ ماہ ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کی صبح ترک پولیس نے سو سے زائد مقامات پر چھاپے مار کر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق یہ افراد اس ناکام فوجی بغاوت میں ملوث تھے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کے مالیاتی جرائم کے شعبے کے یونٹ نے یہ چھاپے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے ہم دردوں کے خلاف مارے۔ ترک حکومت فتح اللہ گولن کی تحریک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کر چکی ہے۔ اس تحریک سے وابستگی کے شبے میں چار ہزار سے زائد ادارے اور کمپنیاں بھی بند کی جا چکی ہیں۔


Share: