ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ترکی میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی تنبیہ

ترکی میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی تنبیہ

Thu, 06 Apr 2017 20:11:07    S.O. News Service

ملبورن،6اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ترکی میں نئے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف خبردار کیا ہے۔ ان دونوں ممالک کے حکام نے بتایا کہ ترکی میں پہلی عالمی جنگ کی یاد میں منائے جانے والے ایک دن کے موقع پر شدت پسند کارروائی کر سکتے ہیں۔ ترکی کے جزیرے گیلی پولی پر پچیس اپریل سن 1915 کو اس وقت جنگ شروع ہوئی تھی، جب پہلی عالمی جنگ کے دوران وہاں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی فوجی پہلی بار اترے تھے۔ اسی تناظر میں اس مہینے گیلی پولی میں ایک بڑی یادگاری تقریب منعقد ہو رہی ہے، جس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فوجی اور شہری بھی شرکت کریں گے۔
 


Share: