انقرہ،19؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پولیس نے ایک مشتبہ خودکش بمبار کو اُس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ مبینہ طور پر ایک بم دھماکے کی تیاری مکمل کر چکا تھا۔ ایک ترک نیوز ایجنسی نے انسداد دہشت گردی کی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پولیس اہلکار پہلے سے ہی اس بمبار کے تعاقب میں تھے۔ مبینہ خودکش بمبار کو آج بدھ کی صبح تین بجے کے قریب ہلاک کیا گیا۔ پولیس نے مارے جانے والے عسکریت پسند کے ٹھکانے سے بارودی مواد بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ترک دارالحکومت انقرہ میں حکام نے ابھی کل منگل کے روز ہی ہر قسم کے جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔