ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ترک ساحلی شہر بودرم میں زلزلہ

ترک ساحلی شہر بودرم میں زلزلہ

Tue, 08 Aug 2017 16:45:17    S.O. News Service

انقرہ،8اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): ترکی کے ساحلی شہر بودرم میں 5.3شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق منگل کو آنے والے اس زلزلے کا مرکز بودرم سے پندرہ کلومیٹر جنوب مشرق کی طرف تھا۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ موسم گرما میں کئی سیاح اور ترک شہری اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔ اس خطے میں گزشتہ ماہ یونانی جزیرے کوس پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


Share: