ڈائمنڈ ہاربر، مغربی بنگال،یکم مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی 24/پرگنہ ضلع کے کلہجرا میں پارٹی کے ایک مخالف گروہ کے ساتھ آج ایک پرتشد د جھڑپ میں گولی لگنے سے ریاست میں حکمراں ترنمول کانگریس کے سات کارکنان زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر لاٹھی، دھاردار ہتھیار وں اور پستول سے حملہ کیا جس میں سات افراد زخمی ہو گئے، دو گھروں کو بھی لوٹ لیا گیا۔اس جھڑپ میں تمام لوگوں کو ہاتھ اور پاؤں میں چوٹیں آئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ جھڑپ تین دن پہلے پارٹی کے دوسرے لوگوں کی طرف سے اس مخالف گروپ پر کئے گئے حملے کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔زخمیوں کو بسنتی اسپتا ل میں داخل کرایا گیا ہے، اور اس علاقے میں پولیس کی ایک ٹکڑی تعینات کی گئی ہے۔