ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / تارکین وطن کو پولنگ مرکز پر پاسپورٹ دکھانا ہوگا:کمیشن

تارکین وطن کو پولنگ مرکز پر پاسپورٹ دکھانا ہوگا:کمیشن

Fri, 30 Dec 2016 22:16:22    S.O. News Service

جالندھر، 30/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے دوران حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے تارکین وطن کو پولنگ مرکز پر اصل پاسپورٹ دکھانا ہوگا اور پاسپورٹ کے علاوہ کوئی دیگر دستاویزات ان کی شناخت کے لیے قابل قبول نہیں ہوں گے۔ضلع الیکشن افسر اور ضلع مجسٹریٹ کمل کشور یادو نے آج یہاں بتایاکہ بیرون ملک رہنے والے ایسے تارکین ہندوستانی جنہوں نے ری پریزنٹیشن آف پیپل ایکٹ کی دفعہ 20اے کے تحت اپنے پاسپورٹ کی بنیاد پر ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروایا ہے ان کو حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے دوران شناخت کے لیے پاسپورٹ کی اصل کاپی دکھانی ہوگی۔یادو نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے یہاں رہنے والے رائے دہندگان کی شناخت کے لیے بھی دستاویزات کی فہرست جاری کی ہے جن میں رائے دہندگان ووٹر آئی ڈی کارڈ کے علاوہ متبادل دستاویزات کے طور پر شناخت کے لیے پین کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ اور مرکز اور ریاستی حکومت کے مختلف محکموں کی طرف سے جاری سروس شناختی کارڈ (باتصویر)بینک اور پوسٹ آفس کی جانب سے جاری باتصویر پاس بک،با تصویر ہیلتھ انشورنس کارڈ، آدھار کارڈ، منریگا جاب کارڈ، باتصویر پنشن دستاویزات وغیرہ پیش کر سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رائے دہندگان کو باتصویر شناخت نامہ نہ ہونے کی صورت میں حق رائے دہی کے استعمال سے پہلے مندرجہ بالا دستاویزات میں کوئی ایک دکھانا ضروری ہوگا۔انہوں نے دوہرایا کہ تارکین وطن کے تناظر میں پاسپورٹ کی اصل کاپی کے علاوہ کوئی دیگر دستاویزات قابل قبول نہیں ہوں گے۔


Share: