ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور: اجنبی لاش سمیت جل کر خاکستر کار ہوئی بر آمد

بیندور: اجنبی لاش سمیت جل کر خاکستر کار ہوئی بر آمد

Wed, 13 Jul 2022 19:37:53    S.O. News Service

بیندور،13؍جولائی (ایس او نیوز) ہنے بیرو کے پاس ایک سنسان علاقہ میں کل دیر رات کے وقت ایک اجنبی لاش کے ساتھ جل کر خاکستر کار بر آمد ہوئی ہے۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ کار جل کر خاکستر ہوئی ہے اور ڈرائیور کے پیچھے والی سیٹ پر ا پڑا ہوا لاش کا جلا ہوا ڈھانچہ دیکھ کر اسے پہچاننا یا اس کی جنس معلوم کرنا ممکن نہیں ہے ۔  ڈرائیور کی سیٹ بھی پیچھے کے طرف ڈھلی ہوئی ہے۔ 
    
بیندور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ اب پولیس کی تحقیقات سے ہی اس لاش کی حقیقت معلوم ہو سکے گی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ اس لاش کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کو اولیت دے رہی ہے۔ 


Share: