ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : چھوٹی بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام - مقامی ٹولی نے کیا دو افراد پر حملہ - ایک شخص کی واقع ہوئی موت 

بیلتنگڈی : چھوٹی بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام - مقامی ٹولی نے کیا دو افراد پر حملہ - ایک شخص کی واقع ہوئی موت 

Sat, 23 Jul 2022 11:06:19    S.O. News Service

بیلتنگڈی، 23 ؍ جولائی (ایس او نیوز) اندابیٹو گاوں کے شانتی نگر میں ایک چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے مقامی لوگوں کی ایک ٹولی نے ملزم پر حملہ کر دیا اور جب اس کے رشتے دار نے بیچ بچاو کی کوشش کی تو اسے بھی بے رحمی سے پیٹا گیا ۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال میں لے جایا گیا مگر دل کا دورہ پڑنے سے ان میں سے ایک کی موت واقع ہوگئی ۔  
    
ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق شانتی نگر کے پلے گراونڈ میں مقامی لوگوں کی ایک ٹولی نے نارئنا نائک (47 سال) نامی شخص کا راستہ روکا اور چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام لگا کر اسے بری طرح پیٹنا شروع کیا ۔  نارائنا کو بچانے کے لئے اس کا رشتہ دار جارپّا نائک (55 سال) درمیان میں آیا تو اسے بھی بڑی بے رحمی کے ساتھ مارا پیٹا گیا ۔ 
    
گھر والوں نے میدان میں پڑے ہوئے دونوں زخمیوں کو بیلتنگڈی کے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا مگر دل کا دورہ پڑنے سے جارپّا کی موت واقع ہوگئی ، جبکہ نارائنا کا علاج جاری ہے ۔ 
    
کہا جاتا ہے کہ حملہ کرنے والی ٹولی میں منوہر، چندرا کانت نائک ، دیپ رائے ، ہری پرساد ، وجئے ، وئیشالی اور دیگر لوگ شامل ہیں ۔ 
    
اس ضمن میں بیلتنگڈی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے ۔


Share: