ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بی جے -پی کانگریس نے راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کو جاری کیا وہپ

بی جے -پی کانگریس نے راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کو جاری کیا وہپ

Tue, 07 Feb 2017 21:22:33    S.O. News Service

نئی دہلی،7فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس اور بی جے پی نے اپنے راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ سیشن کے آخری تین دن ایوان میں موجود رہنے کے لئے وہپ جاری کیا۔ پارلیمنٹ کا موجودہ بجٹ سیشن 9 فروری تک چلے گا۔ غور طلب ہے کہ راجیہ سبھا میں حکمراں پارٹی بی جے پی کو اکثریت نہیں ہے۔ایوان میں کچھ اہم بلوں کو حکومت منظور کرانا چاہتی ہے۔ وہیں اپوزیشن پارٹی کانگریس، ترنمول کانگریس اور لیفٹ پارٹیاں حکومت کی منشا کو ناکام کرنے کی حکمت عملی بنا رہی ہیں۔
 


Share: