ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کے کئی کارکنان کی جنتادل(ایس) پارٹی میں شمولیت 

بی جے پی کے کئی کارکنان کی جنتادل(ایس) پارٹی میں شمولیت 

Wed, 24 Aug 2016 14:58:54    S.O. News Service

چنتامنی:24 /اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)آج رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی کے رہائش گاہ پر بھارتیہ جنتاپارٹی کے 70سے زائد کارکنوں نے مقامی بی جے پی لیڈروں کے خود مختیاری سے بیزار ہوکر بی جے پی کے لیڈر منجوناتھ کے قیادت میں بی جے پی پارٹی کو چھوڑ کر جنتادل(ایس)پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی پارٹی میں شامل ہونے والے احباب کی گلپوشی کرکہ پارٹی میں شامل کرلی ۔اس موقع پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہا کہ ریاست میں جنتادل(ایس)پارٹی کمزور نہیں بلکہ جے ڈی ایس پارٹی کی مقبولیت سے پریشان چند سیاسی لیڈرن پارٹی کو بدنام کرنے کیلئے پارٹی کو کمزور بنانا چاہتے ہیں ریاست میں جنتادل(ایس)پارٹی ہر گیز کمزور نہیں ہوگی آنے والے اسمبلی انتخابات میں جنتادل(ایس)کو اکثریت سے کامیابی ملے گی بی ایس یڈی یورپا بی جے پی کے صدر منتخب ہونے کے بعد آپریشن کنول اور ریاست میں 150اسمبلی انتخابات حلقوں میں کامیابی کے خواب دیکھ رہے ہیں جب کہ حقیقت میں 2018میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں جنتادل(ایس)بل بوتے پر دوبارہ برسراقتدار میں آئی گی ۔ریاست کی عوام سابق بی جے پی حکومت کی بدعنوانی اور رشوت خوری اور موجودہ کانگریس حکومت کی کارکردگی سے کافی بیزار ہوچکی ہے اب عوام تبدیلی کی خواہاں ہے اور وہ تبدیلی ترقی صرف جنتادل(ایس)حکومت ہی دی سکتی ہے انہوں نے کہا کہ 2018 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں چنتامنی حلقہ میں پھر سے جنتادل(ایس)کو اکثریت سے کامیابی ملے گی میرے جسم میں جب تک سانس باقی ہے اُس وقت تک چنتامنی میں جنتادل(ایس)پارٹی کو کمزور ہونے نہیں دیا جائیگا جنتادل(ایس)پارٹی کو حلقے میں مضبوط کرنے کیلئے بے انتہا دن رات کوشش کرونگا۔اس موقع بلدیہ صدر اے۔آر۔انور پاشاہ، جنتادل(ایس)تعلق صدر تلگوار راج گوپال،وی۔امر،سمیت کئی جنتادل(ایس)کے کارکنوں موجود رہے۔


Share: