ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی ایس یڈ یورپا نے انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

بی ایس یڈ یورپا نے انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

Tue, 31 Jan 2023 20:39:32    S.O. News Service

بیلگاوی،31؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر بی ایس یڈیورپا نے انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے مسٹر یڈ یورپا نے کہا کہ وہ مرکزی سیاست میں رہنے کے خواہشمند بھی نہیں ہیں، لیکن چاہتے ہیں کہ بی جے پی ریاست میں اقتدار میں واپس آئے۔ انہوں نے پیر کو کہا کہ وہ انتخابی سیاست سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور وہ مرکزی سیاست میں رہنے کے خواہشمند بھی نہیں ہیں، لیکن سیاست میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بی جے پی ریاست میں اقتدار میں واپس آئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے الیکشن نہ لڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ سیاست سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ اس کے بجائے وہ ریاست میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے ریاست کا دورہ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر یدیورپا ایک طاقتور لنگایت لیڈر ہیں۔

مسٹر یڈ یورپا نے نامہ نگاروں سے کہا، 'میری عمر اب 80 سال ہے، اس لیے میں الیکشن نہیں لڑوں گا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں سیاست سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ میں ریاست بھر کا سفر کروں گا اور بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی پوری کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ یڈ یورپا نے جولائی 2021 میں وزیر اعلی کے طور پر اپنے سابقہ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی جگہ موجودہ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے لی تھی۔


Share: