ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بی ایس ایف جوان تیج بہادر یادو کی بیوی نے دہلی ہائی کورٹ میں قیدی جوابدہی درخواست دائرکی

بی ایس ایف جوان تیج بہادر یادو کی بیوی نے دہلی ہائی کورٹ میں قیدی جوابدہی درخواست دائرکی

Thu, 09 Feb 2017 22:39:54    S.O. News Service

نئی دہلی، 9/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) خراب کھانا کی شکایت کی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کرنے والے سر حد سیکورٹی فورس کے جوان تیج بہادر یادو کی بیوی نے دہلی ہائی کورٹ میں قیدیوں پرجوابدہی کے تحت عرضی لگائی ہے۔ تیج بہادر کی بیوی کے مطابق انہوں نے رابطہ کرنے کی کافی کوشش کی لیکن کچھ پتہ نہیں چلا، یہاں تک کہ انہوں نے سرحدی سلامتی فورس کے ڈائریکٹر جنرل کو دو خط بھی لکھے لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے فون بھی کیا لیکن ان کے فون کو ہولڈ پر رکھ کر کافی دیر تک کوئی جواب ہی نہیں ملتا ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ یادو نے اپنی بیوی سے بات کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے بعد انہوں نے دوبارہ سر حد سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ان سے ملاقات نہیں کی۔ آپ کو بتا دیں کہ ایک دوسری درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 17 جنوری کو دہلی ہائی کورٹ نے خراب کھانا دینے کے الزامات کی تحقیقات کے لئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ چیف جسٹس جی روہنی کی صدارت والی بنچ نے مرکزی وزارت داخلہ، بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، آسام رائفلز اور ایس ایس بی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس معاملے میں عدالت نے ان سے 27 فروری تک جواب مانگا ہے۔


 


Share: