ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار کی کھادی کی برانڈنگ کرے گی حکومت:نتیش کمار

بہار کی کھادی کی برانڈنگ کرے گی حکومت:نتیش کمار

Sun, 25 Sep 2016 11:52:34    S.O. News Service

پٹنہ 24ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج کہا کہ بہار میں بنے کھادی کپڑے کی برانڈنگ ہوگی اور ریاست میں کھادی کو فروغ دینے کے لیے پالیسی بنانے کی ہدایت صنعت محکمہ کو دی گئی ہے۔پٹنہ میں واقع اجلاس عمارت پٹنہ میں یوم قومی چرخہ پرمنعقدپروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے نتیش نے کہا کہ کھادی کی صنعت کو فروغ دینے کی ہماری پوری منشا ہے اور اس کیلئے عمارت بنا رہے ہیں۔شو روم بنایا جا رہا ہے۔مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے کھادی کپڑے کی بارکوڈ کی سہولت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھادی کے کپڑے کے نئے ڈیزائن کے تناظر میں صنعت محکمہ کی طرف سے پٹنہ میں واقع این ای ایف ٹی سے معاہدہ کیا گیا ہے۔کھادی کپڑے کی برانڈنگ ہوگی، اس سے کھادی کے کپڑے کا مطالبہ بڑھے گا۔کھادی سے جڑے لاکھوں کی آمدنی بھی بڑھے گی۔انہوں نے بتایا کہ کھادی کپڑے کی برانڈنگ اور کھادی کوفروغ دینے کے لیے پالیسی بنانے کو کہا ہے۔نتیش نے کہا کہ ہم پوری دل سے مدد کرنا چاہتے ہیں۔کھادی کے کپڑے میں درستگی اورمعیاررہنا چاہیے۔چمپارن ستیہ گرہ کے سوویں سال پر کھادی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کوشاں ہے۔حکومت ہرممکن مدد کرنے کوتیار ہے۔کھادی سے منسلک اداروں کو اپنا حوصلے کے معیار سے بہت اونچا رکھنا چاہیے۔ہم کھادی کی صنعت کی ترقی اور انڈیپنڈنٹ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہار کی کھادی کے ملک میں الگ پہچان بنے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہار میں ریڈمیڈ گارمنٹس کے میدان میں کافی گنجائش ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ اسے اتنا فروغ دیا جائے کہ لوگوں یہیں کام ملے۔


Share: